بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پانچ ججوں کوسرخرو کرنےکے لیے مجھےسزا دلوانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے ،نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں دم نہیں،تگڑی پارلیمنٹ آئےگی توسب ٹھیک کردیں گے ۔ پانچ ججوں کو سرخرو کرنے کے لیے سزادلوائی جا رہی ہے، جج سزا دلوا کے شرمندگی سے بچنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیررسمی بات چیت میں ایک بار  پھر عدلیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے، ملک میں جو ہو رہا یہ جوڈیشل مارشل لاسے کم نہیں، مجھےسزا دلوانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، مجھ پر مارشل لامیں بھی اتنی پابندیاں نہیں لگائی گئیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر خودبات کرتے ہیں تو دوسروں کی بات بھی سنیں، نواز شریف کی زبان بندی سےکیا حاصل کر لیں گے، یہ ملک ایک شخص کا نہیں  22 کروڑ عوام کا ہے،22 کروڑ عوام کی آواز کو دبانا قطعی طور پر قبول نہیں، کیوں پاکستان کی ریاست کو خراب کیا جا رہا ہے۔

[bs-quote quote=” پارلیمنٹ میں دم نہیں،تگڑی پارلیمنٹ آئےگی توسب ٹھیک کردیں گے” style=”default” align=”left” author_name=”نواز شریف ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/nawaz-1-1.jpg”][/bs-quote]

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئے دن ایسےفیصلے دیےجاتے ہیں جو کسی کوسمجھ نہیں آتے، روز اسپتال چیک کرتے ہیں آلومٹر کا بھی پتہ کیا جاتا ہے، یہ بھی پتہ کر لیں ماتحت عدالتوں میں کتنے مقدمات التواہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 20 سال سے فیصلے نہیں ہو رہے، اس کےگھر بھی جائیں جس کے مقدمے کا20 سال سے فیصلہ نہیں ہوا، زیادتی کے مقدمے اور  زمینوں پر  قبضے کے مقدمے  بھی سنیں، آپ کا کام نہیں ساری حکومتوں کو کھڑا کرکے تضحیک کریں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں دم نہیں،تگڑی پارلیمنٹ آئےگی توسب ٹھیک کردیں گے، سڑک 4 فٹ روڈ چوڑی کی تو مقدمات بنا دیے گئے،جو ترقی میں کردار ادا کرے اسے کٹہرے میں کھڑا کردیا جاتا ہے۔

نااہل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانچ ججوں کوسرخرو کرنے کے لیے سزا دلوائی جا رہی ہے، جج سزادلوا کے شرمندگی سے بچنا چاہتےہیں۔

انھوں نے کہا کہ سراج الحق کی بات بہت معنی خیز ہے، سراج الحق نے انکشاف کیا کہ اوپر سے حکم آیا تھا اس پر سینیٹ میں ووٹ دیے گئے۔

نواز شریف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے ایم پی ایز کی سرزنش کر رہے ہیں ، عمران خان خودکی توسرزنش کریں کس کے کہنے پر سینیٹ میں ووٹ دیے،کیا عمران خان قوم کو بتائیں گے انہوں نے تیر کو ووٹ نہیں دیا؟

سابق وزیراعظم نے پوچھا عمران خان چوہدری سرورسے متعلق بھی جواب دیں کہ انہیں ووٹ کیسے ملے؟ انھوں نے کہایہ لوگ تبدیلی لائیں گےجوبے اصول سیاست کر رہے ہیں ؟سارے عمل میں صرف ن لیگ اوراتحادیوں نےشفاف طریقے سے ووٹ دیا۔

نوازشریف نے اہلیہ کی طبیعت سےمتعلق بتایا کہ کلثوم نوازکی طبیعت پہلے سے بہتر ہے،قوم سےدعاؤں کی اپیل ہے، ہم تو بس گئے اورجا کر واپس آگئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں