اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

گزشتہ رات تقریباً 15 کروڑ کے عطیات اکٹھا کرنے پر شکرگزارہوں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی سخاوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات تقریباً 15 کروڑ کا فنڈ اکٹھا کرنے پر شکرگزارہوں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کابرطانیہ میں فنڈریزنگ ایونٹ کامیاب ہوگیا ،  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا  نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں گزشتہ شب ریکارڈ نولاکھ پاؤنڈز (تقریباً پندرہ کروڑ روپے) کے عطیات اکٹھے کرنے پر میں انیل اور شوکت خانم کی مانچسٹر کمیٹی کا شکرگزار ہوں، دل کھول کر سخاوت کرنے پر میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا بھی خصوصی طور پر مشکور ہوں۔

- Advertisement -

گذشتہ روز  لندن میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا برطانیہ دورے کا بنیادی مقصد نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے،  پاکستان کےحالات ایسے ہیں کہ ملک سے زیادہ دیر باہر نہیں رہ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتیس اپریل کو لاہور میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ کرنے جا رہے ہیں، جلسے کے بعد ملک میں تیزی سے تبدیلی آئے گی، ہم نے ایک دن رائیونڈ جلسہ کیا تھا جس کی گونج “مجھےکیوں نکالا” کی صورت میں اب بھی سنائی دے رہی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ پاکستان میں ادارے تباہ کر کے کرپشن کی راہ ہموار کی گئی، شریف خاندان نے ملک کے پیسے لوٹ کر اپنے جائیداد بنائے، ملک جس صورت حال سے گزر رہا ہے اس کی ذمہ دار یہاں کے کرپٹ حکمران ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں