اشتہار

شمالی کوریا میں بس حادثہ ‘36 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے جنوبی صوبے میں بس حادثے کے نتیجے میں چینی سیاحوں سمیت 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا میں بس حادثے میں چین سے تعلق رکھنے والے 32 سیاحوں اور 4 مقامی افراد سمیت 36 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 چینی شہری زخمی ہوگئے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ کے مطابق بس حادثہ شمالی کوریا کے جنوبی صوبے ہوانگہائے میں پیش آیا جس میں چینی سیاحوں سمیت 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا میں ان کے سفارت خانے کو رات گئے حادثے کی اطلاع دی گئی تھی جس کے بعد فوری طور پرامدادی کام شروع کردیا گیا تھا۔

ترجمان لوکانگ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم واقعے کی تفتیش کررہے ہیں تاہم فی الحال حادثے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا میں غیرملکی سیاحوں میں سب سے زیادہ تعداد چینی سیاحوں کی ہوتی ہے، ہزاروں کی تعداد میں سیاح ریل کے ذریعے با آسانی ڈینڈونگ شہرسے شمالی کوریا پہنچ جاتے ہیں۔


کم جونگ ان کے قریبی معاون کار حادثے میں ہلاک

یاد رہے کہ 30 دسمبر 2015 کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے اہم معاون کم یانگ گون کار حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں