تازہ ترین

ریچھ سےجان بچا کرشارک کےجبڑوں میں پھنسنےوالا بدقسمت نوجوان

ہوائی : امریکی ریاست ہوائی میں سرفنگ کے دوران نوجوان کو شارک نے اپنے خونخوار جبڑوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہوائی کے آئی لینڈ کائوائی کی سمندری حدود میں سرفنگ کرنے والا نوجوان اس وقت بال بال بچ گیا جب ایک خونخوار شارک نے اس پرحملہ کردیا۔ اس واقعے میں ڈیلن مک ویلیمس نامی نوجوان کی ٹانگ زخمی ہوگئی۔

ڈیلن مک ویلیمس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرفنگ کے دوران جب شارک مچھلی نے مجھ پرحملہ کیا تو میں شدید خوف زدہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ وہ نا صرف شارک کا شکار بننے سے محفوظ رہے بلکہ سرفنگ بورڈ کے ساتھ تیر کر واپس ساحل تک پہنچنے میں بھی کامیاب رہے۔

ڈیلن مک ویلیمس کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال گرمیوں میں وہ کولوراڈو کے کیمپ میں بطور انسٹرکٹر کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ اس دوران وہ ریچھ کا شکار بننے سے بال بال بچے تھے۔

کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال انہیں سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کے بعد وہ کچھ عرصہ بیمار رہے تھے۔


بھارتی خاتون کو تیراکی مہم کے دوران قاتل شارک نے نگل لیا

خیال رہے کہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو کوسٹا ریکا میں 49 سالہ بھارتی خاتون کو ٹائیگر شارک اس وقت نشانہ بنایا تھا جب وہ گروپ کے 18 ممبران کے ہمراہ سمندر کی تہہ میں تیراکی کر رہی تھیں شارک نے خاتون کے جسم کا کچھ کھانے بعد کے لاش کو چھوڑ دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -