لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کےجذبے سےعاری ہیں، روزاول سے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے، انتخابات میں کامیاب ہوکرخدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نام نہاد تبدیلی کےنام پردھرنے دےکر وقت برباد کیاگیاہے، تبدیلی کے علمبرداروں نے خیبرپختونخوا کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کےجذبے سےعاری ہیں، دونوں نے خیبرپختونخوااور سندھ میں عوام کے لیےکچھ نہیں کیا، روشنیوں کے شہر کراچی کی ابتر صورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے، خیبر پختو نخوا میں میٹروبس کے نام پر شہر کو اکھاڑ دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میٹرو پرتنقیدکرنےوالوں میں بڑےترقیاتی منصوبے بنانےکی اہلیت نہیں، روزاول سے عوام کی خدمت کواپناشعاربنایاہے، ماضی اور حال عوام کی خدمت سےعبارت ہے، انتخابات میں کامیاب ہوکرخدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔
مزید پڑھیں : باشعورعوام خدمت،امانت،دیانت کی سیاست کرنیوالوں کوووٹ دیں گے،شہبازشریف
یاد رہے دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ باشعورعوام خدمت،امانت،دیانت کی سیاست کرنیوالوں کوووٹ دیں گے، دھرناگروپ نے صرف جھوٹ، الزامات کی منفی سیاست کی، 2018انتخابات میں بھی ناکامی ان عناصرکامقدر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ ان عناصرنےذاتی مفادات کوترجیح دےکرعوام سےناانصافی کی، باشعورعوام بہتان تراشیاں کرنے والوں سے متنفرہوچکے ہیں، باشعورعوام خدمت، امانت، دیانت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں گے۔