دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے پاکستانی ڈرائیور پر واٹس ایپ کے ذریعے منشیات فروشی کا جرم ثابت ہونے پر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کرتے ہوئے ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی عدالت میں سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ کے ذریعے منشیات فروخت کیس کی سماعت ہوئی۔
دبئی کی عدالت نے سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ کے ذریعے منشیات کی فروخت میں ملوث 41 سالہ پاکستانی ڈرائیور پر الزام ثابت ہونے پر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کردیا ہے۔
عدالت نے پولیس کو احکامات جاری کیے ہیں کہ پاکستانی ڈرائیور کو جرمانے کی رقم کی ادائیگی کے بعد ملک کردیا جائے۔
دبئی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے بااثر ذرائع سے اطلاعات موصول ہونے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے الوحیدہ کے علاقے میں اس کے گھر پر چھاپہ مارا پر گرفتار کیا تھا۔
خیال رہے کہ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران تقریباً 17 ہزار درہم برآمد ہوئے تھے، پولیس کا خیال تھا کہ یہ رقم منشیات فروشی کے ذریعے کمائی گئی ہے۔
دبئی: منشیات فروشی کے الزام میں پاکستانی ڈرائیور گرفتار
دوسری جانب دبئی کی جیل میں قید پاکستانی شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس کی جانب سے لگایا گیا الزام بے بنیاد ہے، مذکورہ رقم اپنی گاڑی فروخت کرکے حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ پولیس مذکورہ پاکستانی شخص کا موبائل فون بھی ضبط کرکے جنرل ڈائریکٹر انسداد منشیات فروشی کے حوالے کردیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں