جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی اور معمولات زندگی بھی متاثر ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بجلی کے شاٹ فال اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سے متعلق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دعوے اور جماعت اسلامی کی ہڑتال بھی بے سود ثابت ہوئی۔

شہر کے جن علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ان میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، پی آئی اے ہاؤسنگ سوسائٹی اور ماڑی پور شامل ہیں جبکہ ہاکس بے روڈ کے اطراف میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر اعظم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، کراچی میں لوڈ شیڈنگ عروج پر

علاوہ ازیں لیاری، ٹاور، صدر، نارتھ کراچی، بفرزون، شادمان ٹاؤن سمیت کراچی کے دیگر علاقوں کو بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ تھم نہ سکا جہاں آج بھی بجلی دس دس گھنٹے غائب رہی۔

خیال رہے کہ موسم گرما کے آغاز سے ہی شہر کراچی میں بجلی کا بحران عروج پر پہنچ گیا ہے اور پورے شہر میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

نیشنل پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں بجلی کے بحران کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو ٹھہرایا ہے۔

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان، معمولات زندگی متاثر

اپنی جاری کردہ رپورٹ میں نیپرا کا مؤقف تھا کہ گیس نہیں ہے تو کے الیکٹرک فرنس آئل سے بجلی کیوں نہیں بنارہی؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کورنگی کمبائنڈ پلانٹ اور بن قاسم پلانٹ دو متبال فیول سے چلائے تو لوڈشیڈنگ میں کمی آسکتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں