اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ سے نا اہل ہونے والوں کو قوم پر دوبارہ مسلط نہیں ہونے دیں گے: شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والوں کو دوبارہ قوم پر مسلط نہیں ہونے دیں گے، چوروں اور لٹیروں نے ملک کی معیشت تباہ کردی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانا ہے تو مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کرنا ہوگا، قوم کو چاہیے کہ اب وہ اپنے بہتر مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔

مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قوم نے پیپلز پارٹی کو 4 بار موقع دیا لیکن تبدیلی نہیں آئی، قوم نے 3 بار نواز شریف کو وزیر اعظم منتخب کیا اس کے باوجود تبدیلی نہیں آئی، پنجاب میں 4 بار ن لیگ کی حکومت رہی، لیکن حالات پہلے جیسے ہیں کوئی بہتری نہیں آئی۔

- Advertisement -

موجودہ حکومت کے بجٹ کا کوئی اخلاقی جواز نہیں: شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ کسان بتائیں کیا وہ پہلے سے زیادہ خوشحال ہیں یا بدحال؟ کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں، غربت اور بے روزگاری کی یہ انتہا ہے کہ پڑھا لکھا نوجوان ڈگری لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے لیکن اسے جاب نہیں مل رہی، دوسروں کو باربار موقع دیا میں کہتا ہوں ایک بار عمران خان کو موقع دیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا، بھتہ خوروں کا مقابلہ کریں گے، قوم کہے گی نہ تیری باری نہ میری باری اگلی عمران خان کی باری، اب وقت آگیا ہے ہمیں عمران خان کا ساتھ دینا ہے، قوم نے طویل انتظار کر لیا اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

29 اپریل کا جلسہ ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: شاہ محمود قریشی

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ ہوگیا اب انشا اللہ نیا پاکستان بنے گا، نئے پاکستان کے لئے مستقبل کا تعین کرنا ہے، عوام نے ساتھ دیا تو ملک سے چوروں اور لٹیروں کا خاتمہ کر دیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں