منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

12 مئی کوایران نیوکلیئرڈیل سےمتعلق اہم اعلان کروں گا‘ ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ 12 مئی کو ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ برقرار رکھنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پریزنٹیشن کا ایک حصہ دیکھا ہے اور یہ صورت حال ناقابل قبول ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ رواں ماہ 12 مئی کو ایران کے ساتھ نیو کلیئرڈیل برقرار رکھنے سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے جو معلومات دی ہیں وہ امریکہ کو ایران کے خفیہ ایٹمی پروگرام کے بارے میں پہلے سے حاصل کردہ معلومات سے مطابقت رکھتی ہیں۔


ایران نےخفیہ طورپرایٹمی ہتھیاربنانےکی کوشش کی تھی‘ نیتن یاہو

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی مبینہ ایٹمی فائلوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے ہزاروں ایسی دستاویزات حاسل کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے دنیا کو یہ کہہ کر دھوکہ دیا کہ اس نے کبھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ فائلیں امریکہ کے ساتھ شیئرکردی گئی ہیں اور انہیں ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای کے بھی حوالے کیا جائے گا۔


فرانس، برطانیہ اور جرمنی ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے پر متفق

یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم ہاؤس سے جاری مشترکہ بیان میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر متفق ہیں


امریکی صدر کی جوہری پروگرام پر ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 24 اپریل کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام پھر سے شروع کرنے پر ایران کو اتنے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جتنے اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں