اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بلاول بھٹو نے مزدوروں کے عالمی دن پر ’مزدور پالیسی‘ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لیبر ڈے پر پارٹی کی طرف سے مزدور پالیسی کا اعلان کردیا، انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق پر توجہ دی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت میں آکر میٹرنٹی لیو کا دائرہ کار بڑھائے گی، انفرادی طورپر مزدوری کرنے والوں کو بھی سوشل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور اس کا دائرہ کار زراعت میں کام کرنے والوں تک بڑھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں مزدوروں اور کسانوں کو نمائندگی ہمارے منشورمیں شامل ہے، مزدور کئی جگہ پر اپنی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں، ان کی حفاظت کے لیے قانون سازی کریں گے۔

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملازمین کی پنشن میں بیس فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی ملک کے مزدوروں کے لیےانقلابی اقدامات کرے گی۔

- Advertisement -

کے ایم سی کے بارے میں انھوں نے کہا کہ اس ادارے میں گھوسٹ ملازمین کا ہونا ایک بڑا مسئلہ ہے، یہ میرے پاس نہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کرسکوں، کے ایم سی نہ کام کر رہی ہے نہ تنخواہیں دے رہی ہے، پتا نہیں اس کے پیسے کہاں جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ن لیگ نے پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نج کاری کی سازش کی، کے الیکٹرک کی نج کاری کو ہم سب برداشت کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی اداروں کی مزید نج کاری روکنا چاہتی ہے۔ پی آئی اے میں زیادہ بھرتیاں نج کاری کے لیے بہانہ ہے، اگر ایسا ہے تو مزید جہاز خرید کرادارے کو بہتر بنایا جائے۔

ایم کیو ایم کو ڈر ہے کہ کراچی سے اس کا صفایا نہ ہوجائے، بلاول بھٹو

کراچی میں ایم کیو ایم کے ساتھ بیانات کی جنگ کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاسی بیان بازی کی بجائے سانحہ بلدیہ پر جواب دے، وہ فکر نہ کرے پیپلزپارٹی ہر ضلع میں جلسہ کرےگی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں