جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نوازشریف سے زیادہ خطرناک شہباز شریف ہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف سے زیادہ خطرناک شہباز شریف ہیں، ایک بھائی بھڑکیں مارتا ہے تو دوسرا بھائی رات کو پیر پکڑ لیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے نوازشریف کی باتوں کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے اپنے امپائر نہیں ہوتے تو پہلے ہی پکڑے جاتے۔ نواز شریف نے پہلے کہا تھا کہ میں ضیا کا مشن پورا کروں گا اب جمہوری بن گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف تھوڑے ہل گئے ہیں اس لیے وہ دباؤ برداشت نہیں کر پا رہے، وہ آمریت کی پیداوار ہیں۔ عمران خان نے کہا جنرل باجوہ سب سے زیادہ جمہوری اور نیوٹرل آرمی چیف ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ہم 2018 کے انتخابات کی تیاریاں کر رہے ہیں، ہوسکتا ہے حلقہ بندیوں کی وجہ سے الیکشن میں ڈیڑھ ماہ تاخیر ہو جائے، اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جولاہور سے جیتتا ہے وہ الیکشن میں میدان مار جاتا ہے۔

- Advertisement -

عمران خان کے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں، میاں افتخارحسین

انھوں نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کے نوجوان دکھی ہیں، آدھے قبائلی اپنے علاقوں سے نقل مکانی کر چکے ہیں، پختون تحفظ موومنٹ سے کہا ہے میں آرمی چیف سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کی مخالفت پرمجھے طالبان خان کہا گیا، میں پہلا آدمی تھا جس نے عافیہ صدیقی کے لیے با ت کی اور 2003 میں لاپتا افراد کے لیے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں