منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

میں نے عدلیہ مخالف نہیں صرف بنیادی حقوق کی بات کی تھی: احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ میں نے عدلیہ مخالف کوئی بات نہیں کی صرف بنیادی حقوق کی بات کی تھی۔ خلائی مخلوق کا توڑ پاکستان کے 20 کروڑ عوام ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عدلیہ مخالف کوئی بات نہیں کی۔ ہائی کورٹ نے نوٹس لیا ہے، میں ضرور جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ صرف اپنے الزامات کی بات کی تھی اور اس کا جواب دیا تھا۔ ’میں نے توہین عدالت نہیں کی بنیادی حقوق کی بات کی تھی، ابرار الحق شوق سے سپریم کورٹ جائیں بلکہ انہیں پہلے ہی جانا چاہیئے تھا‘۔

- Advertisement -

احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف ووٹ کے ذریعے ہمیں ہرا نہیں سکتی، اس لیے ہمیں عدالتوں میں لے جانا چاہتی ہے۔ پولیس اہلکاروں کو مارا گیا، عمران خان کو مقدمے میں بری کر دیا۔ ان کی بریت کے خلاف اپیل کریں گے، کسی ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنا اچھی بات نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کبھی انسان کے روپ میں آتے ہیں کبھی غائب ہوجاتے ہیں۔ خلائی مخلوق کا توڑ پاکستان کے 20 کروڑ عوام ہیں، سنہ 1988 سے خلائی مخلوق نے جو نتیجہ نکالنے کی کوشش کی وہ نہیں نکلا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ایسا نگراں سیٹ اپ لائیں گے جو غیر جانبدار الیکشن کروائے۔ کوشش ہے کہ اتفاق سے نگراں سیٹ اپ لائیں۔ ’ایسا سیٹ اپ لائیں گے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں