اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کسی نے دھکا نہیں دیا، سرچکرانے سے زخمی ہوا، نعیم بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا ہے کہ سر چکرانے کے باعث اسٹیشن پر گر گیا تھا جس کے بعد دوسرے دن ہوش آیا، میری چار پسلیں ٹوٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے کھانسنے میں تکلیف ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نمل یونیورسٹی کی چندہ مہم کےسلسلے میں لندن میں  پہنچے تو اُن کے ساتھ زیر زمین اسٹیشن پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں سینٹ میریز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش کر رہیں کہ نعیم بخاری کو  پارک لین کے علاقے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم عزیز و اقارب نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری نےتشدد سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

نعیم بخاری تیزی سے روبہ صحت ہیں اور اُن کی منگل کے روز اسپتال سے چھٹی ممکن ہے، صحت یابی کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسٹیشن پر موجود تھا کہ پھسلنے کی وجہ سے چوٹ لگی جس کے بعد اگلے دن اسپتال میں ہوش آیا، ڈاکٹرز نے بتایا کہ میری 4 پسلیاں ٹوٹی ہیں جس کی وجہ سے کھانسنے میں شدید تکلیف ہے علاوہ ازیں ایم آر آئی رپورٹ ٹھیک آئے ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نمل فاؤنڈیشن کے تحت ہونے والے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کے لیے 28 اپریل کی رات لندن پہنچے اور میرے ساتھ واقعہ یکم مئی کو پیش آیا، برطانوی اخبار میں حادثے سے متعلق شائع ہونے والی خبر بے بنیاد ہے کیونکہ مجھے کسی نے دھکا نہیں دیا۔

نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ جس مقصد کے لیے لندن آیا زخمی ہونے کے بعد وہ کرنے کی ہمت تو نہیں تاہم جمعے کو تحریک انصاف کے تحت ہونے والی تقریب مٰں شرکت کروں گا، اگر صحت ٹھیک رہی تو دو چار روز میں چھٹی مل جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں