ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ہم سب مل کر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے، خواجہ سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے، اہل پنجاب جاگ جاؤ، جمہوریت کی جنگ پنجاب میں لڑی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محاذ آرائی نہیں کریں گے، نہ کرنے دیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر منعقد ہوں لیکن عمران خان چاہتے ہیں کہ انتخابات وقت پر نہ ہوں۔

انھوں نے تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان کو للکارتے ہوئے کہا کہ میدان میں آؤ اور ہمارا مقابلہ کرو، عوام کو معلوم ہے کہ کون باتیں کرتا ہے اور کون کام۔ کسی کو ہمارے حوصلے جانچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم کوئی بچہ پارٹی نہیں، معلوم ہے ملک کیسے چلانا ہے، ہاں نقطہ نظر پر اختلاف ہوسکتا ہے۔ کہا کہ ریلوے پہلے اٹھارہ ارب کماتا تھا آج پچاس ارب کے قریب کمائی کر رہا ہے، آج ملک میں پل، فلائی اوور، یونی ورسٹیاں اور کالجز بن رہےہیں۔

کراچی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو ہم نے پُر امن بنایا ہے، ہمارا کوئی دشمن نہیں، ہم کسی کے دشمن نہیں، ہم پاکستانی ہیں۔

اقربا پروری سے محفوظ نظام دے کر جا رہے ہیں: خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کو بدلا ہے کوئی مانے یا نہ مانے، لوگ مانتے ہیں کہ انھوں نے پنجاب کو بدلا ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے دو ہفتے قبل بھی کہا تھا کہ ہم اقربا پروری سے محفوظ نظام دے کر جا رہے ہیں۔ آئندہ نسلوں کو یہ کھینچا تانی اور رسہ کشی کا کھیل نہیں ملنا چاہیے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں