کراچی : ایک منٹ میں ہتھیلی سے 278اخروٹ توڑ کر پاکستانی مارشل آرٹ کے ماہر نے بھارت اور جرمنی سے عالمی ریکارڈ چھین کر اپنے نام کر لیا، ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے بھجی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مارشل آرٹس کے پاکستانی ماہر راشد نسیم نے بھارت سے ایک اور عالمی ریکارڈ چھین لیا, ایک منٹ میں ہتھیلی سے دو سو اٹہھتر آخروٹ توڑ ڈالے۔
کراچی سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے علی حسن نے بتایا ہے کہ کراچی کے راشد نسیم نے بھارت کے ساتھ جرمنی کو بھی عالمی اعزاز سے محروم کرنے کا دعوی کردیا ہے۔
اس سے قبل پراباکر ریڈی کے پاس دوسو اکیاون کا ریکارڈ تھا، برق رفتاری سے ماسٹر راشد نسیم نے ماتھے سے اکیاون تربوز پھوڑنے کا ریکارڈ بھی اپنے اکاؤنٹ میں شامل کرلیا ہے.
سابقہ ریکارڈ جرمنی کے تافزی احمد نے تینالیس تربوز پھوڑ کر سال دوہزار گیارہ میں بنایا تھا، اب یہ دونوں ویڈیوز سڈنی بھجی جائیں گی جہاں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم ان کا جائزہ لے گی، جس کے بعد یہ ریکارڈ بک کے اگلے ایڈیشن میں شامل کرلیا جائے گا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔