جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

فواد عالم کو ٹیم میں شامل ہونا چاہئے تھا، یونس خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ فواد عالم بھرپور فارم میں ہیں انہیں ٹیم میں شامل ہونا چاہئے تھا، سلیکشن کمیٹی سے متعلق بات کروں تو دوست ناراض ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان یونس خان کو سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے چلائی گئی آگاہی مہم میں موٹروے پولیس نے مدعو کیا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس نے پولیس کلچر کو تبدیل کیا اور یہی وجہ ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے موٹروے پولیس کے محکمہ کو کرپشن سے پاک قرار دیا۔

کراچی موٹروے پولیس کے سیفٹی پروگرام میں خطاب کے دوران یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن پر تحفظات ہیں، مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو دورہ آئرلینڈ میں اسکواڈ کا حصہ بننا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہماری بیٹنگ لائن میں مجھ سمیت مصباح الحق، انضمام الحق اور محمد یوسف تھے لہٰذا فواد عالم کو منتخب کرنا مشکل تھا لیکن یہ انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے کا بہترین موقع تھا کیونکہ اس وقت ٹیم میں کوئی تجربہ کار بلے باز
نہیں ہے۔

یونس خان نے کہا کہ انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو چاہئے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پرفارم کریں اور اپنی اہلیت ثابت کریں جبکہ ٹیم نے وارم اپ میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں