منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اسحٰق ڈار کے خلاف سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسحٰق ڈار کے خلاف سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ مثبت پیش رفت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ اسحٰق ڈار کے خلاف سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت ہی عدالتی فیصلوں کا مذاق اڑا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ مثبت پیش رفت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قانون مزید مضبوط ہوگا۔ مسلم لیگ ن نے گھناؤنا مذاق کیا ہے، عدالتوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ ’سب کو معلوم تھا کہ اسحٰق ڈار سینیٹ انتخابات کے لیے اہل نہیں تھے پھر بھی ن لیگ نے انہیں ٹکٹ دیا‘۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آج اسحٰق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت عبوری طور پر معطل کردی ہے۔

اسحٰق ڈار نے ن لیگ کے ٹکٹ پر اپنی غیر موجودگی میں پنجاب سے سینیٹ کی جنرل اور ٹیکنو کریٹ نشست پر الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے تاہم 12 فروری کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اسحٰق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا اسحٰق ڈار کے خلاف دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں