منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

شمالی کوریا میں قید تین امریکی رہا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ڈونللڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا میں  قید تین امریکیوں کو رہائی مل گئی اور جلد وہ اپنے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا اور امریکا کے سربراہان کے مابین گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقاتوں کے ثمرات سامنے آرہے ہیں جس کے تحت کم جونگ انتظامیہ نے تین برس سے غداری کے الزام میں قید امریکیوں کو رہا کیا۔

امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکیوں کی رہائی کے حوالے سے خبر سناتے ہوئے بتایا کہ ’وزیردفاع مائیک پومپیو شمالی کوریا میں پہلے سے طے شدہ مذاکرات کے لیے موجود ہیں اور تینوں امریکی ان ہی کے ساتھ وطن واپس پہنچیں گے‘۔

- Advertisement -

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’تینوں شہریوں کی حراست کے دوران بھی صحت اچھی ہے تاہم رہائی کے بعد اُن کا خصوصی طبی معائنہ کرایا گیا جو قابل اطمینان ہے، کم جونگ کے ساتھ جلد ایک اور اہم بیٹھک ہوگی جس کے مقام کا فیصلہ کیا جارہا ہے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے دوران معاہدہ ممکن ہے جس کے لیے وہ پرامید ہیں کہ ایک دن تمام کوریائی افراد جوہری ہتھیاروں سے پاک جزیرہ نما خطے میں مل کر رہیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے باوجود شمالی کوریا پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں نے تاریخی ملاقات کے بعد جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے مل کرکام کرنے پراتفاق کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ سے ہونے والی متوقع ملاقات کو پہلے سےہی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو میں بات ادھوری چھوڑ کر واپس آجاؤں گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں