منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شمالی کوریا کے سربراہ کا دورہ چین، شی جن پنگ سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے چین کا دورہ کیا اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اس دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر روز دیا۔

تفصلات کے مطابق شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اْن نے چین کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور میزبان ملک کے شمال مشرقی شہر ڈالیان میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنما خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور ایک دوسرے کے کردار کو سراہا۔

ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ میرے اور کم جونگ ان کے درمیان پہلی ملاقات کے بعد سے چین اور کوریا کے درمیان تعلقات اور جزیرہ نما کوریا کی صورت حال میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، مجھے اس ملاقات سے بہت خوشی ہوئی۔

- Advertisement -

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان چین پہنچ گئے

خیال رہے کہ کِم جونگ اْن کا مارچ کے بعد چین کا یہ دوسرا دورہ ہے اور وہ سرد جنگ کے دور کے اپنے ملک کے اہم اتحادی ملک چین کے ساتھ اختلافات کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔

یاد رہے کہ چین نے شمالی کوریا کے خلاف جوہری تجربات کے ردعمل میں اقوام متحدہ کی عائد کردہ مختلف پابندیوں کی حمایت کی تھی، اس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں سرد مہری آ گئی تھی۔

شمالی کوریا میں قید تین امریکی رہا

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے چین کا یہ دوسرا دورہ ہے اس سے قبل گذشتہ ماہ انہوں نے اعلی سطح وفد کے ہمرا چین کے دار الحکومت بیجنگ کا دوراہ کیا تھا اور اس دورن چینی صدر سے ملاقات کی تھی، بعد ازاں عالمی ماہرین نے بھی اس ملاقات کو مثبت قرار دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں