جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

امریکی انتظامیہ پاکستان سے معاملات میں بہتری کیلئے سنجیدہ نہیں،وزیردفاع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیردفاع انجینئرخرم دستگیر کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ پاکستان سے معاملات میں بہتری کیلئے سنجیدہ نہیں،پاکستان اب امریکا سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع انجینئرخرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسی کےبعد ہم نے بھی مؤثر ردعمل دیا، گزشتہ9 ماہ میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے 11اجلاس ہوئے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا آئندہ ہفتے پھر اجلاس ہوگا، سیکیورٹی معاملات پرغور کیلئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس بلایا گیا۔

[bs-quote quote=”پاکستان اب امریکا سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتا ہے” style=”default” align=”left” author_name=”خرم دستگیر ” author_job=”وزیر دفاع” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/05/KHURRAM-60×60.jpg”][/bs-quote]

- Advertisement -

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ قوم نے بڑی ہمت اور بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، وزیرستان بھی تجارتی سرگرمیوں کامرکزہوگا، ہرسطح پراتفاق ہے، دہشت گردوں کو دوبارہ نہیں آنے دیں گے۔

امریکہ سے تعلقات کے حوالے سے خرم دستگیر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں نئے موڑ آئے ہیں، امریکا نے حال ہی میں کھل کر بھارت کیلئے بات کی ہے، امریکا کا چین کو روکنے کیلئے بھارت کی طرف رجحان بڑھا ہے، جس کے بعد امریکا کا بھارت کے ساتھ دفاعی اور فوجی تعاون بڑھ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کیا جانا چاہیے، امریکی انتظامیہ پاکستان سے معاملات میں بہتری کیلئے سنجیدہ نہیں، پاکستان اب امریکا سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتا ہے۔


مزید پڑھیں :  بغض نواز شریف میں آئین پاکستان کی دھجیاں بکھیری گئیں: خرم دستگیر


وزیر دفاع نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ بھارت میڈیا کے ذریعے جعلی پروپیگنڈا کر رہا ہے، بھارت بلوچستان میں مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون کانفرنس کارکن بن چکا ہے، روس میں شنگھائی تعاون ممالک کی فوجی مشقیں ہوں گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں