ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

سیاست سب کا حق ہے، مگر ریاست اور اداروں کے خلاف سرگرمیاں غیرقانونی ہیں: سہیل انور سیال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑےعرصے بعد امن وامان واپس آیا، نہیں چاہتے 12 مئی جیسا واقعہ دوبارہ ہو.

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہرکسی کوسیاست کرنے کی اجازت ہے، ہم پختونوں کے نہیں، جو ملک کے خلاف ہے، ہم اس کے خلاف ہیں.

انھوں نے ایم کیو ایم کے ارکان سے سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر کہا کہ ایم کیوایم ارکان اسمبلی کی سیکیورٹی وزیراعلیٰ نے واپس لی، سیکیورٹی عدالتی حکم کے مطابق واپس لی گئی، ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی سے 70 گارڈ، پیپلزپارٹی سے 74 گارڈ واپس لئے گئے.

یاد رہے کہ کل بجٹ کے بعد ایم کیو ایم کے ارکان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی تھی، جس پر ایم کیو ایم کی جانب سے شدید تنقید کی گئی.

ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ ہمیں‌ 12 مئی کے چھ ماہ بعد حکومت ملی، اس عرصے میں بہت سے ثبوت مسخ کئے گئے، دو تین روز پہلے بھی دو پارٹیوں میں تصادم ہوا تھا، نہیں چاہتے تھے کہ اس بار 12 مئی پر ایسا واقعہ ہو.

انھوں نے کہا کہ سب کو سیاست کرنے کا حق ہے، البتہ پرامن پاکستان کے خلاف عوام کو اکسانے کی اجازت نہیں، ریاست اور قومی اداروں کے خلاف سرگرمیاں غیرقانونی ہیں۔

انھوں نے پی ٹی ایم کے جلسے اور جگہ کی تبدیلی سے متعلق کہا کہ 13مئی کونشترگراؤنڈ پر پیپلزپارٹی کو پہلے ہی اجازت دے رکھی ہے، پی ٹی ایم سے کمشنر اور ایڈیشنل آئی جی متبادل جگہ کے لئے بات کریں گے، پی ٹی ایم کو دوسری جگہ پر جلسے کی اجازت دی جائے گی، پاکستان مخالف نعروں کے خلاف پولیس پہلے سے کارروائی کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں رہنےوالے پختون ہمارے بھائی ہیں، ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات پر کارروائی کی گئی۔

یاد رہے کہ کل صدر کے علاقے ایمپریس مارکیٹ میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم  کی ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران پر تشدد احتجاج میں پھل فروش جاں بحق ہوگیا تھا.


کراچی آپریشن آرمی چیف اور آصف علی زرداری نے شروع کیا تھا: سہیل انور سیال


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں