اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے پاک امریکا تعلقات کی تلخی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں میں بڑھتی کشیدگی انتہائی حساس اور خطرناک موقع ہے.
[bs-quote quote=”برسوں کی رفاقت کے بعد پاک امریکا تعلقات میں اس قدر تلخی آگئی ہے کہ ایک نیا دشمن سامنے کھڑا کیا جا رہا ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شیری رحمان”][/bs-quote]
پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نے ن لیگ کی حکومت کی جانب سے علی جہانگیر صدیقی کی بہ طور امریکی سفر تعیناتی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نازک صورت حال میں نیب زدہ سفیر امریکا منتقل کیا جا رہا ہے.
انھوں نے دونوں ممالک کی جانب سے سفارتی عملے پر عائد کی جانے والے پابندی سے متعلق کہا کہ برسوں کی رفاقت کے بعد پاک امریکا تعلقات میں اس قدر تلخی آگئی ہے کہ ایک نیا دشمن سامنے کھڑا کیا جا رہا ہے۔
شیری رہنما کا کہنا تھا کہ سفیروں کے معاملے پر اس قدر تلخ صورتحال نہیں ہونی چاہیے تھی، معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے.
امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر نے کہا کہ تلخی اتنی نہیں بڑھنی چاہیے، یہ انتہائی حساس موقع ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات میں شدید آتی جارہی ہے.
یاد رہے کہ پاکستانی سفارت کاروں پر سفری پابندی کے بعد حکومت نے بھی پاکستان میں تعینات امریکی سفارت کاروں پر جوابی سفارتی پابندی عائد کردی ہے
پاکستان نے بھی امریکی سفارت کاروں پرجوابی پابندیاں عائد کردیں
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔