تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل قمرجاوید باجوہ

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں، دشمن نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے76 ویں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ کی زیرِ صدارت 76ویں سالانہ کمانڈرز فارمیشن کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور نیشنل سیکیورٹی چیلنجز پر آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکاء کو آپریشن ردالفساد کی پیشرفت اور مختلف علاقوں کا کنٹرول سول انتظامیہ کو سونپنے سےمتعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف کا جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور ان کے بلند عزم کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے کامیابیاں ممکن ہوئیں، پاک فوج کی پیشہ وارنہ تیاریاں اور جذبہ قابل تحسین ہے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں شامل

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں، لیکن اگر کسی نے جارحیت کی تو مؤثراور منہ توڑ جواب دیں گے، کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج ریاستی اداروں کے تعاون سے قوم کی خدمت کرتی رہے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

Comments

- Advertisement -