جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منصور احمد انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر منصور احمد انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

منصور احمد گزشتہ کئی روز سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) میں زیر علاج تھے۔ آج صبح انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں منصور احمد ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جناح‌ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ معاشی مشکلات کا شکار بھی تھے جس کی وجہ سے معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی ان کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کر رہے تھے۔

- Advertisement -

سنہ 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے قومی ہیرو منصور احمد کو کچھ عرصہ قبل دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انھیں جناح اسپتال میں داخل کروایا گیا، وہ علاج کی غرض سے انڈیا جانا چاہتے تھے۔

اس سے قبل منصور احمد کا جون 2016 میں آپریشن ہوا تھا، ان کے دل میں پیس میکر لگا یا گیا تھا، وہ عارضی طور پر صحت یاب ہوگئے تھے۔ البتہ 2018 میں ان کی صحت تیزی سے بگڑ گئی، اپریل کے اوائل میں یہ رپورٹ آئی کہ ان کے دل میں خون پمپ کرنے کی صلاحیت محض 20 فیصد رہ گئی ہے۔

لیجنڈ گول کیپر کے کیریر پر ایک نظر

انہوں نے 1986 سے 2000 تک قومی ہاکی ٹیم میں بحیثیت گول کیپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا. اپنے کیریر میں منصوراحمد نے 338 عالمی میچز کھیلے۔ وہ ماضی میں ایشیا کے نمبر ون گول کیپر بھی رہے، اولمپکس کھیلتے ہوئے انہوں نے متعدد سلور اور گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔

واضح رہے کہ گول کیپر منصور احمد نے آسٹریلیا میں 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہالینڈ کے خلاف پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر قومی ٹیم کو چوتھی بار عالمی چمپیئن بنایا تھا۔


شاہد آفریدی نے اولمپئن منصور احمد کے علاج کا خرچہ اٹھانے کا اعلان کردیا


سابق اولمپیئن منصور کے دل کی کارکردگی 20 فیصد رہ گئی ہے: میڈیکل رپورٹ


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں