منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کھینچا تانی کی سیاست نہیں چلے گی، سیاسی جماعتیں‌ کبھی ختم نہیں‌ ہوسکتیں: خواجہ سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھکم پیل اور کھینچا تانی کی سیاست نہیں چلے گی، سیاسی جماعتیں‌ کبھی ختم نہیں‌ ہوسکتیں.

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے سروسز اسپتال میں‌ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال قوم اور مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں، اگر اس ملک میں‌ عوامی نمائندوں پر حملے شروع ہو گئے، تو کون ذمے دار ہوگا. انھوں نے حملے کی مذمت کرنے پر سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا.

- Advertisement -

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے کلچر میں ڈنڈے اور لاٹھیوں کی جگہ نہیں، سازشیں کرنے والوں نےغلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی.

انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کو اب سوچنا ہو گا، نواز شریف کا بیانیہ دن بدن مقبول ہو رہا ہے، ہم نے کسی سے بدلہ اور انتقام نہیں لینا، یہ ہماری پالیسی نہیں.

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں آئندہ عام انتخابات میں کامیابی دے، تمام سیاسی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے، ملک کو آگے لے کر جائیں گے.


جب بات گالی سے شروع ہو، تو گولی تک جاتی ہے: خواجہ سعد رفیق


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں