ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان سے مغربی تہذیب کی یلغار کو ختم کرنا ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جمعیت علمائے اسلام اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اپنے ملک سے عالمی قوتوں کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا، آج ہماری مشرقی تہذیب پر مغربی تہذیب کی یلغار ہے، پاکستان میں اسلامی نظام لا کر ہی دم لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینار پاکستان لاہور میں ایم ایم اے کے زیر اہتمام بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازشیں امریکہ اور مغربی دنیا کر رہے ہیں۔

یہ لوگ انسانی حقوق کا نام بھی لیتے ہیں اور خود ہی اس کی پامالی بھی کرتے ہیں، آج امت مسلمہ کو جنگوں کا ایندھن بنایا جا رہا ہے، یمن میں جنگ ہورہی ہے، سعودی عرب میں جنگ کے ادل منڈلا رہے ہیں، مسلم دنیا میں10سال سے بارود کی بارش ہورہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک میں جنگ مسلط کرنے کی باتیں ہورہی ہیں، امریکا ہماراخون چوس رہا ہے، ہماری معیشت پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا قبضہ ہوتا جارہا ہے، ہم آئی ایم ایف کے بنائے ہوئے بجٹ کو اسمبلیوں میں پڑھ کر سنا دیتے ہیں، یو این چارٹر، جنیوا انسانی حقوق کنونشن ہمارے انسانی حقوق کنٹرول کر رہے ہیں۔

متحدہ مجلس عمل کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام لا کر ہی دم لیں گے، مغربی تہذیب کی یلغار نے ہم سے ہماری آزادی چھین لی ہے جس کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دی ہیں، انگریز کی غلامی سے نجات ہی صرف آزادی نہیں بلکہ عالمی اداروں کے ذریعے ہماری آزادی کو سلب کرنے کی سازشیں جاری ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں