جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سندھ میں ن لیگ کو ووٹ ملا تو اسے پنجاب بنادیں گے، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

خانیوال: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ میں ن لیگ کو ووٹ ملا تو سندھ کو پنجاب بنادیں گے۔

وہ خانیوال میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا ہم نے جنوبی پنجاب میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے جب کہ پی ٹی آئی نے پانچ سال میں خیبر پختونخوا کا بیڑاغرق کردیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ن لیگ پھر جیتے گی، ہم جیت کر جذبے سے قوم کی خدمت کرتے رہیں گے، رواں سال اندھیرے ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی جھوٹوں کے آئی جی ہیں، کام کیا ہوتا تو پشاور میں منشور دیتے، دوسری طرف سندھ کے ہاریوں کو زرداری نے کنگال کر دیا ہے۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خانیوال کے سول اسپتال میں دل کے امراض کے وارڈ اور سی ٹی اسکین مشین کا افتتاح بھی کیا۔ شہباز شریف نے جلسے کے شرکا کو خانیوال لودھراں 92 کلو میٹرسڑک کے افتتاح پر مبارک باد دی، کہا کیا جنوبی پنجاب میں ماضی میں ایسے کام ہوئے۔

ایک اخبار نے نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، شہباز شریف


ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں خانیوال والوں نے ووٹ دیا تو یہاں میڈیکل کالج بناؤں گا اور اسے منی لاہور بنادوں گا،  جلد خانیوال جنوبی پنجاب کا بہترین مرکز بننے والا ہے۔

شہباز شریف نے کہا دل چاہتا ہے خانیوال میں بھی میٹرو سروس بناؤں، آج خانیوال اورجہانیاں کے لیے 20 اسپیڈو بسوں کا اعلان کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف الیکشن مہم کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کے دورے کر رہے ہیں، گزشتہ روز انھوں نے سندھ کے شہر میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف زرداری نے سندھ کو تباہ کرکے دولت دبئی منتقل کردی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں