منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

تحریک انصاف نے نواز شریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری نے نواز شریف کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمے کی درخواست جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق اعجاز چوہدری نے درخواست میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف پر ملک کے ساتھ غداری کا مقدمہ درج کیا جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے درخواست میں مذکور کیا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ جرم میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی برابر کے شریک ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے جو سابق وزیر اعظم کے ساتھ جرم میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں، وہ ملک کے ساتھ غداری کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے خلاف آرٹیکل 6 لاگو کیا جائے۔

عمران خان نے وزیر اعظم اور شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا


واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اورشہباز شریف دونوں استعفیٰ دیں اور نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیان پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں جب کہ ان کے بیان سے پاک فوج کے خلاف تاثر گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں