اشتہار

پہلی بار حج/ عمرہ کرنے والوں کے لیے ویزہ فیس سے استثنیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال پہلی بار حج یا عمرے کے لیے آنے والے زائرین سے ویزہ فیس وصول نہیں کی جائے گی، ان کی ویزہ فیس خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز خزانے سے ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے کہا ہے کہ پہلی بار حج اور عمرے پر آنے والوں سے ویزہ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پہلی بار حج اور عمرے پر آنے والوں کو ویزہ فیس سے استثنیٰ دے رکھا ہے اور انہوں نے اس پر عمل درآمد جاری رکھنے کی بھی سختی سے تاکید کی ہے۔

- Advertisement -

زیتون کے درختوں کی سب سے بڑی تعداد سعودی عرب میں موجود

یاد رہے کہ سعودی عرب کی وزارتِ حج نے مقامی حج اور عمرہ کمپینیز کے لیے منیٰ میں ٹینٹ حاصل کرنے کی تاریخ 4 جولائی مقرر کی ہے جبکہ ان کے سالانہ لائسنس 27 مئی کو جاری کیے جائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں