جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ڈبلن ٹیسٹ: پاکستان نے آئرلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلن: امام الحق اور بابر اعظم کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے آئرلینڈ کو تاریخی ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی، میچ کی واحد سنچری اسکور کرنے والے کیون اوبرائن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئرلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 160 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر پورا کرلیا، امام الحق 74 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، بابر اعظم نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

محمد عباس نے ڈبلن کے تاریخی ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں، محمد عامر نے ٹیسٹ میچ میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاداب خان کے حصے میں چار وکٹیں آئیں۔

- Advertisement -

قبل ازیں میچ کے پانچویں روز آئرلینڈ کے سات وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو آخری تینوں کھلاڑی محض 20 رنز کا اضافہ کرسکے اور پوری ٹیم 339 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو ابتدائی تین وکٹیں صرف 14 رنز پر گر گئیں، اظہر علی 2، حارث سہیل 7 اور پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کرنے والے اسد شفیق صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

چوتھی وکٹ پر امام الحق اور بابر اعظم کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو سہارا دیا دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کی بنیاد رکھی، امام الحق 74 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاداب خان نے 4 رنز بنائے۔

کپتان سرفراز احمد 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آئرلینڈ کی جانب سے ٹیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسٹورٹ تھامپسن اور بوائڈ رینکن نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں