منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

87 دن بعد عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے، مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ 87 دن بعد عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے، کوئی روک سکتا ہے تو روک لے۔

ان خیالات کا اظہار مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوچکا ہے، وزیر اعظم بنتے ہی 200 ارب ڈالر عمران خان واپس لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص دیوانہ ہوگیا ہے، بھارتی زبان بول رہا ہے، خیال رہے کہ ان کا اشارہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اس بیان کی طرف تھا جو انھوں نے ایک انٹرویو میں ممبئی حملوں کے حوالے سے دیا تھا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو ایک ہی خوف ہے کہ چوری پکڑی گئی تو جیل جانا پڑے گا، جب ان کی تلاشی ہوئی توایک ایک کی جیب سے اربوں برآمد ہوتے رہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے تو پہلے ہی بتادیا تھا کہ عمران خان وزیر اعظم بنیں گے، 87 دن بعد پاکستان میں خوش حالی ہی خوش حالی ہوگی۔

مراد سعید نے کہا 30 ارب کی چوری پکڑی گئی، جندال کو پاکستان بلایا گیا۔ یاد رہے سجن جندال بھارتی کاروباری شخصیت ہیں جنھوں نے پاکستان آکر نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔

نواز جندال ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ: بی بی سی کا دعویٰ


واضح رہے کہ غیر ملکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال اور وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ تھی جس کے ذریعے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

دوسری طرف مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ یہ دو دوستوں کی ملاقات ہے، اسے غلط رنگ نہ دیا جائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں