نئی دہلی: بھارتی ریاست مہارشٹرا میں ریلوے اسٹیشن پر تعینات اہلکار نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان لڑکی کی جان بچا لی، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی تو لوگوں نے اہلکار کو شاباش دی۔
ریلوے اسٹیشن اور پٹریوں پر اکثر حادثات پیش آتے ہیں جس کے نتیجے میں انسانی جان کا ضیا بھی ہوتا ہے مگر بعض اوقات ایسے بھی مناظر دیکھنے میں آتے ہیں کہ قریب میں کھڑے افراد بروقت اقدامات کر کے انسانی جان کو محفوظ بنالیتے ہیں۔
اسی طرح کا واقعہ بھارتی ریاست مہارشٹرا میں واقع مھا لکشمی اسٹیشن پر پیش آیا کہ جب ایک نوجوان لڑکی ٹرین میں بیٹھنے کی کوشش کررہی تھی کہ اچانک ریل گاڑی چل پڑی۔
یہ بھی دیکھیں: تیز رفتار ٹرین کے نیچے آنے والی لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی
بھارتی وزیر ریلوے نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی اور اہلکار کو شاباش بھی دی، ایک منٹ 33 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب حادثہ پیش آیا تو جوان نے فوری طور پر ایکشن کرتے ہوئے لڑکی کی جان کو محفوظ بنایا۔
ویڈیو دیکھیں
Sachin Pol’s bravery & presence of mind saves a toddler from being run over by train at Mahalaxmi railway station, Mumbai. We all are proud of the Maharashtra Security Force Jawan for his exceptionally brave act. pic.twitter.com/c3dZ9PdOkY
— Piyush Goyal (@PiyushGoyal) May 14, 2018
ریلوے وزیر کے مطابق لڑکی کی جان بچانے والے اہلکار کا نام سچن پاؤل ہے جس نے بروقت پھرتی کا مظاہرہ دکھایا۔ انہوں نے دانشمندی اور حاضری دماغی کا مظاہرہ کرنے پر اہلکار کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مذکورہ خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد دے کر دوسری ٹرین سے منزل کی طرف روانہ کردیا گیا۔