منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شاہی شادی میں ننھی شہزادی شارلٹ دلہن کا لباس زیب تن کریں گی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی میں ننھی شہزادی شارلٹ دلہن کا لباس زیب تن کریں گی جبکہ ان کے بھائی شہزادہ جارج پیج بوائے کا لباس پہنیں گے۔

کنگسٹن پیلس سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی 19 مئی کو ہونے والی شادی میں ننھی شہزادی اور شہزادے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

اپنی خالہ پیپا مڈلٹن کی 2017 میں ہونے والی شادی میں بھی تین سالہ شارلٹ نے عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ ان کے بھائی چار سالہ جارج نے پیج بوائے کے روپ میں نظر آئے تھے۔

- Advertisement -

شاہی شادی میں میگھن مرکل کی دوست جیسیکا ان کی بیٹی اور دو جڑواں بیٹے بھی شرکت کریں گے تاہم میگھن مرکل کے والد تھامس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔

دو سالہ زیلی ورین اور تین سالہ فلورینس وین بھی شاہی شادی میں مخصوص لباس زیب تن کریں گے، انہوں ٓنے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی میں بھی دلہن کا لباس پہنا تھا۔

پیج بوائے کا لباس زیب تن کرنے والے دیگر بچوں میں چھ سالہ جیسپر ڈائر، اماندا ڈائر، مارک ڈائر، جیسیکا کے جڑواں بیٹے برائن اور جان ملرونی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں شہزادے شہیری کی ہونے والی دلہن اداکارہ میگھن مرکل کا مومی مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔

مادام تساؤ میوزیم میں اس سے قبل شہزادہ ہیری کا مجسمہ نصب تھا جو ان کے خاندان کے دیگر افراد یعنی ملکہ الزبتھ، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے ساتھ موجود تھا۔ مجسمے نے فوجی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں