جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فلسطین کی سنگین صورت حال سے متعلق او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی شہادت سے متعلق او آئی سی کا ہنگامی اجلاس رواں ماہ 18 مئی کو طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدررجب طیب اردگان کی جانب سے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس ترکی کے شہر استنبول میں رواں ماہ 18 مئی کو طلب کیا گیا ہے جس میں پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کے سربراہاں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ترکی میں ہونے اسلامی تعاون کی تنظیم کے اجلاس میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کی حالیہ ہلاکتیں اور امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر غور کیا جائے گا، دوسری جانب ترکی کے وزیرِ اعظم بن علی یلدرم نے پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو خصوصی شرکت کی دعوت دی ہے۔

- Advertisement -

فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں روکے جانے کے لیے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے، شاہ سلمان


یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف مشرقی یروشلم کی سرحد پر ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی عوام مظاہرہ کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے، جس پر صیہونی افواج کی جانب سے مظاہروں کو روکنے کےلیے وحشیانہ طاقت کا استعمال کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ فلسطین میں احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی دفاعی افواج کی فائرنگ سے 63 شہری شہید اور 2700 سے زائد زخمی ہوئے تھے، بعد ازاں اسلامی ملکوں سمیت دیگر مملک کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔


اسرائیل نے 70 برس سے فلسطینیوں کی زمین پرقبضہ جما رکھا ہے، ترک صدر


علاوہ ازیں گذشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے جاری کردہ بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیتن یاہو ایک تعصب پرست ملک کے وزیر اعظم ہیں، نیتن یاہو کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم جو چاہے کر لیں لیکن اپنے ناپاک عزائم کو چھپا نہیں سکتے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں