کراچی: شہر قائد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے کے باعث شہری پریشان ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بڑے شہر کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ قابو نہ آسکی، کئی علاقوں میں پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی، دوسری جانب کے الیکٹرک نے وفاق سے ایک سو پچاس میگا واٹ بجلی مانگ لی ہے۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کے الیکٹرک کی نا اہلی نے ملک کے معاشی حب کو مفلوج کردیا جس کے باعث لوگ بھی پھٹ پڑے ہیں جبکہ ملیر، شاہ فیصل، لیاری، اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، میٹروول سائٹ سمیت کئی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ سے پانی کا بحران بھی سنگین ہوگیا۔
بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، اسلام آباد سمیت پنجاب اور کے پی کے میں بجلی بند
رمضان میں بھی بجلی والے کراچی کے شہریوں پر مزید ظلم ڈھانے پر تول رہے ہیں، تاہم کے الیکٹرک نے وفاق سے ڈیڑھ سو میگاواٹ اضافی بجلی مانگ لی جبکہ بن قاسم پاور اسٹیشن پر پرزے کی تنصیب بھی بیس مئی تک مکمل کرلی جائے گی، جس کے لیے مرمتی کام جاری ہے۔
کراچی میں بجلی کی بندش جاری، رمضان میں بھی ریلیف نہ ملنے کا امکان
کراچی کے وہ علاقے جہاں کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ان میں گارڈن، لیاقت آباد، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ناظم آباد، بلدیہ نمبر 9، لیاری، ملیر، شاہ فیصل کالونی، قیوم آباد، کورنگی نمبر 5 سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔