جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کرنل سہیل عابد شہید جیسے بہادر سپاہیوں کوسلام پیش کرتے ہیں ،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے بلوچستان میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کرنل سہیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کے خاندان کوصبرکا حوصلہ دے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہید کرنل سہیل عابد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے کرنل سہیل عابد شہید جیسے جری جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ایسے بہادر سپاہیوں کو ہم سلام ہیش کرتے ہیں، اللہ ان کے خاندان کوصبرکا حوصلہ دے۔

یاد رہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا، لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سلمان بدینی سمیت چاردہشت گرد مارے گئے، جن میں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔


مزید پڑھیں : بلوچستان میں کارروائی: دو خودکش بمبار سمیت 3دہشت گرد ہلاک، ایک کرنل شہید


دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلجنس کے کرنل سہیل عابد شہید جبکہ چار جوان زخمی ہوئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں