جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سندھ پولیس نے ٹیکنالوجی میں تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ پولیس نے ٹیکنالوجی میں تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا، ضلع وسطی میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کردیا، اس کنٹرول روم سے پولیس موبائلوں اور تھانوں میں لگے دیگر کیمروں کو مانیٹر کیا جائے گا۔

ضلع وسطی کے ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ 23 تھانوں کی پولیس موبائلوں میں ہائی ٹیک کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جنھیں کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی وسطی کے مطابق یہ کیمرے تھانوں کے اندر لاک اپ، ڈیوٹی رومز اور دیگر مختلف مقامات پر نصب کیے گئے ہیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے ہدایات بھی دی جاسکتی ہیں۔

دریں اثنا رمضان المبارک میں سیکورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے مارکیٹوں اور مساجد کے اطراف میں 23 ہزار کے قریب اہل کار تعینات کردیے گئے ہیں، رینجرز کے اہل کار بھی سیکورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کراچی پولیس کا ملزمان سے انوکھا اظہارِ محبت


شہر میں مختلف مقامات پر شہریوں کو ترقیاتی کاموں کے باعث ٹریفک کے شدید مسائل کا سامنا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے 1800 اضافی نفری سڑکوں پر تعینات کردی گئی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بتایا کہ اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کی جارہی ہیں، جلد کراچی کو اسٹریٹ کرائم سے نجات دلائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں