اشتہار

سعودی عرب: انعام غازی الاسود ’کریم‘ کی پہلی خاتون کیپٹن بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد اب ایک نجی ٹیکسی کمپنی ’کریم‘ نے انعام غازی الاسود کو پہلی خاتون کیپٹن کا لائسنس جاری کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق انعام غازی الاسود کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملی تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ پہلی خاتون کیپٹن بنیں گی اور انہوں نے پھر کریم سے رابطہ کیا۔

خاتون کیپٹن 43 سالہ انعام غازی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اپنی گاڑی موجود ہے جو انہوں نے 2013 میں خریدی تھی، شام میں ڈرائیونگ سیکھی اور ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا، جب وہ سعودی قوانین کے تحت 10 گھنٹوں کی ڈرائیونگ ٹیوشن مکمل کرلیں گی تو انہیں سعودی لائسنس فراہم کردیا جائے گا۔

- Advertisement -

انعام غازی طلاق یافتہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ کریم کیپٹن کے طور پر وہ خود کو اور اپنے دونوں بیٹوں کو ایک بہتر زندگی فراہم کرسکیں گی۔

انعام غازی نے کہا کہ انہیں کریم کیپٹن بننے پر بیٹوں نے بھی سپورٹ کیا، کریم ڈرائیورزایک معقول آمدنی کما سکتے ہیں، میں اپنی دوستوں کو بھی اس بارے میں سوچنے کا کہہ رہی ہوں اور ان کو میری مدد کی ضرورت ہوگی تو حاضر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنا بہت اچھا اقدام ہے، وہ سعودی عرب کی ترقی اور ویژن 2030 میں برابر کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

کریم کی جانب سے 43 سالہ خاتون کو بحیثیٹ کیپٹن کام کرنے کی ضروری تربیت دی جاچکی ہے، انعام غازی سعودی عرب میں بحیثیت ایئرلائن فلائٹ اٹینڈنٹ بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں