دبئی: شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری سے مکمل طور پرچھٹکارا حاصل نہیں کرسکے ہیں، ان کی ورلڈ الیون کے چیریٹی ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دبئی میں ڈاکٹر نے انجری چیک کی ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی انجری ٹھیک ہونے میں تین سے چار ہفتے مزید لگیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں شاہد خان آفریدی نے کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی تاہم وہ گھٹنے کی انجری کے سبب پی ایس ایل کے تمام میچز نہیں کھیل سکے تھے۔
Went to see my doctor in Dubai, the knee hasnt recovered fully yet. I'll need another 3-4 weeks. Hoping to regain full fitness after that, keep praying for me. pic.twitter.com/U0gOX9PXtA
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 17, 2018
ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 31 مئی کو لارڈز میں چیریٹی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا، چیریٹی میچ کا مقصد کیریبین جزائر میں 2017 کے دوران آنے والے طوفان ارما اور ماریا سے تباہ ہونے والے کرکٹ کے پانچ بڑے وینیوز کی بحالی کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے۔
پاکستان کی جانب سے شعیب ملک بھی ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے، شعیب ملک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈ الیون کا حصہ بننا بہت اعزاز اور فخر کی بات ہے، یہ میچ دنیا کے چند بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا بہترین موقع ہے۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی اور شعیب ملک 2009 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی قوم ٹیم کا حصہ تھے جبکہ سری لنکا کے تھسارا پریرا نے 2014 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سری لنکا کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔