تازہ ترین

بھارت: مسافر کشتی ڈوبنے سے 19 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

ممبئی: بھارت میں ایک مسافر کشتی ڈوب جانے سے 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے جنہیں تلاش کرنے کے لیے ریسکیو اہلکار مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں ایک کشتی دوران سفر اچانک ڈوب گئی جس کے نتیجے میں انیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔

حکام کے مطابق یہ کشتی جنوبی بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے ہو کر گزرنے والے دریائے گوداواری میں ڈوبی، جس وقت یہ کشتی ڈوبی، اُس وقت شدید بارش ہو رہی تھی اور طوفانی ہوائیں بھی چل رہی تھیں۔


برازیل میں کشتی ڈوب گئی،22افرادہلاک


دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ اس مسافر کشتی پر کُل 37 افراد سوار تھے، جن میں سے 19 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ کشتی میں سوار کئی افراد تیر کر کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم اب بھی متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

علاوہ ازیں آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندر بابو نے اس حادثے کی ذمہ داری ایسی مسافر کشتی کے منتظمین پر ڈالی ہے، جو عام طور پر ان کشتیوں پر گنجائش سے زیادہ مسافر سوار کرا لیتے ہیں، جس کے باعث یہ حادثات رونما ہوتے ہیں۔


بھارتی ریاست اترپردیش میں فلائی اوورگرنےسے18 افراد ہلاک


خیال رہے کہ گذشتہ سال برازیل میں ایک مسافر کشتی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے تھے جنہیں بعد ازاں ریسکیو آپریشن کے ذریعے تلاش کر لیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -