جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نظریاتی ہونا میاں صاحب کا جھوٹ ہے، عمران کو عوام کے مسائل کا علم نہیں: بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ جاتی امرا میں ختم ہوگئی، لاڑکانہ میں تو 10،10 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی.

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے ن لیگ کے قائد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب اپنی ذات سے زیادہ کچھ نہیں سوچتے، میاں صاحب کو جھوٹ بولنےاور دھوکا دینے پر نکالا گیا، مگر آج بھی وہی کام کررہے ہیں، جو پہلے کرتے تھے.

بلاول بھٹو نے کہا کہ نظریاتی ہونا بھی میاں صاحب کا جھوٹ ہے، سب دھوکا ہے، عمران خان کو عوام کے مسائل کا علم نہیں، ان کے حل کے لئے بھی وہ کچھ نہیں کرسکتے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نظر صرف کرسی اور اقتدار پر ہے، ان کے علاوہ بھی کچھ لوگ اور گروہ ہیں، جو ہمیشہ ہمارے مخالف رہے، کچھ ایسے لوگ بھی مخالفین ہیں، جو پہلے ہمارے ساتھ تھے.

[bs-quote quote=” میاں صاحب اپنی ذات سے زیادہ کچھ نہیں سوچتے، میاں صاحب کو جھوٹ بولنےاور دھوکا دینے پر نکالا گیا، مگر آج بھی وہی کام کررہے ہیں، جو پہلے کرتے تھے” style=”style-14″ align=”right” author_name=”بلاول بھٹو زرداری” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Bilawal60x60-1.jpg”][/bs-quote]

انھوں نے کہا کہ میں نے این اے200 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، اس سیٹ سے شہید ذوالفقار بھٹو، بیگم نصرت بھٹو نے الیکشن جیتا تھا، اس سیٹ سے شہید بے نظیربھٹو نے کبھی الیکشن نہیں ہارا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ صرف لاڑکانہ اور سندھ نہیں، پاکستان کا ہرعلاقہ میرا ہے، اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں، ہمیشہ عوام کے لیے کام کیا.

ان کا کہنا تھا کہ عظیم دریائے سندھ اداس ہے، وہاں پانی نہیں، ریت ہی ریت ہے، پانی کی غیر منصفانہ تقسیم ہورہی ہے، ارسا کیا کررہی ہے، جنوبی پنجاب کو 15 اپریل، سندھ کو5 مئی کو پانی ملنا تھا، مگر اب تک نہ ملا.

انھوں نے الزام لگایا کہ حکومت میں ملک کو ون یونٹ کی طرح چلایا، بجلی دے نہیں رہے، مگر ڈبل ڈبل بل بھیج رہے ہیں، سندھ کے عوام مسائل کے حل کے لیے رو رہے ہیں.


میاں صاحب، خود کو تباہ کرنا ہے تو کرلیں، مگر ملک کو نقصان مت پہنچائیں: بلاول بھٹو


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں