جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا غزہ میں قتل وغارت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں قتل وغارت کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، پاکستان ہمیشہ فلسطینی  عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کے شہر استنبول میں منعقد اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطینیوں کے لیے مل کر اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ فلسطین میں جاری بربریت کا خاتمہ ہوسکے۔

- Advertisement -

استنبول : فلسطین کی تازہ صورتحال پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس


شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مضبوط موقف دینے کی ضرورت ہے، سلامتی کونسل مسئلہ فلسطین پر اپنی قراردادوں پر عمل کروائے، سلامتی کونسل عمل درآمد نہیں کرواسکتی تو جنرل اسمبلی میں حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں جمعے کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا گیا، دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی 70 سال سے بھارتی جبر کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ کی موجودہ صورت حال پر غور کے لیے ترکی کی میزبانی میں او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس جاری ہے، رجب طیب اردگان کی زیر صدارت استنبول میں ہونے والے اہم اجلاس میں اٹھارہ ممالک کے سربراہان سمیت اڑتالیس اسلامی ملکوں کے نمائندے شریک ہیں، پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کر رہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں