عمرکوٹ : عمرکوٹ کے شہر پتھورو میں دن دہاڑے پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے شہر پتھورو میں نوبیاہتا جوڑےکو مبینہ طور پرخاتون کے بھائی نے پسند کی شادی کرنے پرفائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ملزم فائرنگ کرنے کے بعد آسانی سے فرار ہوگیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں مقتول نوجوان کی بہن بھی زخمی ہوگئی۔
مقتول نوجوان عبدالرشید نے دو ماہ قبل پنجاب کے علاقے گجرانوالہ کی رہائشی لڑکی سونیا سے پسند کی شادی کی تھی جس پر سونیا کے خاندان والے ناراض تھے۔
مقتول کے ورثہ نے مقتولہ سونیا کے عدیل نامی بھائی پر دوہرے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔
پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال پتھورو منتقل کردیں ہیں جبکہ زخمی خاتون پتھورو اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایچ او پتھورو پولیس اسٹیشن کے مطابق مقدمے میں مقتولہ سونیا کے بھائی عدیل کو مرکزی ملزم کے طور پرنامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر پانچ افراد کو اس کے ساتھیوں کے طورپرنامزد کیا گیا ہے۔
کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
یاد رہے کہ رواں سال 29 جنوری کو ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی تھرڈ ایئرکی طالبہ عاصمہ رانی کو شادی سے انکار کرنے پر مجاہد آفریدی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں