منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیکساس کےاسکول میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ درس گاہوں میں ایسے واقعات روکنے کے لیےاقدامات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

شہبازشریف نے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس کرتے ہوئے جاں بحق طالبہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہارتعزیت کی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق طالبہ کےغمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ درس گاہوں میں ایسے واقعات روکنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

بیٹی کی 9 جون 2018 کو وطن واپسی تھی‘ والد سبیکا شیخ

 خیال رہے کہ امریکن کونسلزفار انٹرنیشنل ایجوکیشن کی ویب سائٹ پرجاری پیغام کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی طالبہ سبیکا عزیز شیخ امریکی وزارت خارجہ کے کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ میں 2017-18 میں پڑھائی کرنے گئی تھی۔

امریکا، اسکول میں فائرنگ 10 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس میں شہرہوسٹن کے سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کےمطابق ہائی اسکول کے 17 سالہ حملہ آور طالبعلم دیمیتریوس پاگورٹزس کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں