جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت کے دوران سیکریٹری اطلاعات کے بیان پر شرجیل میمن کے وکیل کی جرح مکمل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ مدعی سیکریٹری اطلاعات کے بیان پر شرجیل میمن کے وکیل کی جرح مکمل ہوگئی۔

وکیل نے سوال کیا کہ آپ نے اشتہارات کے مارکیٹ ریٹ کی وضاحت نہیں کی۔ 2004 میں آپ کس پوسٹ پر اور کس گریڈ میں تھیں اور آپ کی پروموشن 16 سے 17 گریڈ میں کیسے ہوئی۔

- Advertisement -

گواہ زینے جہاں نے جواب دیا کہ میری پروموشن نہیں ہوئی، میں اپ گریڈ ہوئی۔

وکیل نے پوچھا کہ ماضی میں آپ ایک سے زائد عہدوں پر تعینات تھیں۔ مئی 2010 میں آپ کو شوکاز نوٹس جاری ہوا جس پر گواہ نے جواب دیا کہ شوکاز نوٹس میں تھا کہ 56 دن غیر حاضری رہی، یہ نہیں لکھا تھا کب اور کس وجہ سے غیر حاضر ہوئی۔

وکیل نے دریافت کیا کہ آپ نے بیان میں کہا کہ آپ کو دھمکیاں ملی تھیں، اس بارے میں آپ نے پولیس سے بات کی؟ گواہ نے بتایا کہ سنہ 2017 میں مجھ پر حملہ کیا گیا تھا میں نے درخواست دی تھی۔

وکیل نے سوال کیا کہ آپ نے جو درخواست دی اس میں کوئی ملزم ملوث تھا؟ گواہ نے کہا کہ تحقیقات ہوں گی تو ملوث لوگ نکلیں گے۔

جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ریفرنس پر مزید کارروائی 26 مئی تک ملتوی کردی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں