لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امید ہے، منگل تک نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا جائے گا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے پارلیمان میں ہونے چاہییں، کوشش ہے کہ نگراں کا فیصلہ پارلیمان کرے.
انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں نوازشریف کا بیانیہ "ووٹ کوعزت” دو جاری رہے گا، پارٹیاں نہیں ٹوٹتیں، البتہ لوگ ٹوٹ جاتے ہیں.
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ مضبوط ہے، کارکردگی کی بنیاد پرالیکشن میں جائیں گے، فیصلے عوام کی عدالت میں ہوگا.
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم سے متعلق مشاورت جاری ہے، امید ہے کہ جلد فیصلہ کر لیا جائے گا.
یاد رہے کہ گذشتہ دونوں مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ قوم سلامتی کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پی ٹی وی سے نشر نہ کرنا ان کا فیصلہ تھا.
واضح رہے کہ آج بھی وزیر اعظم کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں اعلیٰ سول اور ملٹری قیادت شریک ہے.
نگراں وزیر اعظم کے لیے اپوزیشن جو نام دے گی، ہمیں قبول ہوگا: وزیر اعظم
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔