اشتہار

بھارت نے اپنی ہی سفارتکار کو جاسوس قرار دے کر 3 سال قید کی سزا سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی عدالت نے پاکستان میں تعینات رہنے والی اپنی ہی سفارتکار کو جاسوس قرار دے کر تین سال قید کی سزا سنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات رہنے والی سفارتکار مادھوری گپتا دشمن ملک کی مدد کی مرتکب ہوئی ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج سدھارتھ شرما کے مطابق مادھوری گپتا اسلام آباد میں اپنی تعیناتی کے دوران دفاع، وزارت داخلہ اور بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات اہم افسران اور ان کے خاندانوں کے بارے میں تفصیلات پاکستان کی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرتی رہیں جس کی وجہ سے ان افسران کو خطرات لاحق ہوسکتے تھے۔

- Advertisement -

مادھوری گپتا 8 سال قبل اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں بطور سیکنڈ سیکریٹری پریس اینڈ انفارمیشن تعینات تھیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران ان کی دوستی دو پاکستانی اہلکاروں سے ہوگئی اور وہ ایک پاکستانی صحافی کے ذریعے خفیہ معلومات ان افراد کو فراہم کرتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مادھوری گپتا کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے 22 اپریل 2010 کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت حراست میں لیا تھا اور ان پر بھارت کی اہم معلومات پاکستانی آفیشلز کو فراہم کرنے کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں