اشتہار

تم مجھ پرجتنا ظلم کروگے، لوگ اتنا ہی مجھ سے پیار کریں گے: نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

چشتیاں: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب والے ہمارا ساتھ چھوڑ جائیں، فرق نہیں پڑتا، ہم جنوبی پنجاب میں جسے بھی کھڑا کریں گے، وہ کامیاب ہوگا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج ڈگریاں ہیں، لیکن روزگار نہیں، پاکستان کی خدمت کرنے والے کو کرپٹ یاغدار بنا دیا جاتا ہے.

میاں نواز شریف نے کہا کہ آج عدالت میں ہماری 70 ویں پیشی تھی، تین گھنٹے کا سفرکرکے چشتیاں پہنچا ہوں، اگر 10 گھنٹے بھی لگتے، تو میرا دل بہت خوش ہوتا، نہیں معلوم تھا کہ آج ایک جلسہ عام ہوجائے گا، آپ کا یہ جذبہ 2018 میں کامیابی کا پیش خیمہ ہے، ووٹ کوعزت ملنے والی ہے.

- Advertisement -

انھوں نے عوام سے سوال کیا، کیا نوازشریف پرکرپشن کا الزام ہے، پیسہ کھانے کا الزام ہے، کیا نوازشریف نے قوم کے خزانے میں بددیانتی کی، اگر نہیں، تو پھرآپ پوچھیں، مجھے کیوں نکالا.

انھوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کوٹھکانے لگا دیا، کراچی سے بدامنی کوختم کردیا، ملک میں سی پیک لے کر آئے.

انھوں نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پرجتنا ظلم کروگے، لوگ اتنا ہی نوازشریف سے پیار کریں گے، الیکشن میں ن لیگ کوووٹ دو، یہ سارے فیصلے ہوا میں اڑجائیں گے،

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں لوٹوں کوووٹ نہیں ملےگا، میرامنشوراورپروگرام بڑا اور عمدہ ہے، میرے پروگرام کی تکمیل کے لئے میرا ساتھ دو گے.


ایسےشواہد پیش نہیں کیےگئے جن سےمیرا لندن فلیٹس سےتعلق ظاہرہو‘ نواز شریف


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں