اشتہار

جدہ ایئرپورٹ پر سعودی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: مدینہ سے 151 مسافروں کو ڈھاکا لے جانے والے سعودی مسافر طیارے نے فنی خراب کے باعث جدہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی فضائی کمپنی کے سرکاری ترجمان عبدالرحمان الطیب نے کہا ہے کہ 21 مئی بروز پیر ایئر بس کی پرواز نمبر 3818 مدینہ منورہ سے ڈھاکا جارہی تھی کہ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے طیارے کے اگلے ٹائر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں کپتان نے طیارے کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ لے جانے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

فضائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق ایمرجنسی لینڈنگ کے وقت طیارے کا اگلا ٹائر نہیں کھل سکا، متعدد کوششوں کے بعد آخر کار اگلے ٹائر کے کھلے بغیر ہی ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدہ ایئرپورٹ کے رن وے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے، طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی جس کے بعد 141 مسافروں اور عملے کے 10 ارکان کو طیارے سے اتار لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل کے بعد کامیاب لینڈنگ میں کپتان کی اہلیت نے اہم کردار ادا کیا جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جن کی تکمیل پر مربوط رپورٹ جاری کی جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں