اشتہار

امریکی نائب صدر کی شمالی کوریا کو ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی نائب صدر مائیک پینس نے شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ 12 جون کو شمالی کوریا کے سربراہ سے ہونے والی ملاقات منسوخ کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کو سنجیدگی سے لیں ورنہ ٹرمپ میٹنگ سے واک آؤٹ بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر شمالی کوریا امریکی صدر کے ساتھ کھیلنے کی سوچ بھی رکھتا ہے تو یہ ایک سنگین غلطی ہے، امریکا شمالی کوریا کا جوہری معاہدے جاری رکھنے کو مزید برداشت نہیں کرے گا، امید ہے کہ شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام ترک کردے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب شمالی کوریا کے دعوت نامے پر شمالی کوریا کے دعوت نامے پر تقریبا دو درجن غیر ملکی صحافیوں نے شمالی کوریا کا رخ کرلیا ہے، جہاں وہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو منسوخ ہوتے دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کی امریکا کو صدر ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے حکام پر ایٹمی ہتھیاروں کے تلفی کے لیے غیر ضروری دباؤ ڈالے جانے پر شمالی کوریا نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر رویہ تبدیل نہ کیا تو ڈونلڈ ٹرمپ ساتھ طے شدہ ملاقات منسوخ بھی ہوسکتی ہے۔

نائب وزیر خارجہ کم کی گوان نے امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماضی میں بولٹن کی شخصیت پر روشنی ڈال چکے ہیں اور جان بولٹن سے ہماری بیزاری چھپی ہوئی نہیں ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں